Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ سے حراست میں لے لیا گیا

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقہ مٹیاری سے حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کردیا جائے، جیسے کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ محمد خان بھٹی کو اس وقت حراست میں گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ جارہے تھے، ایس ایس پی حیدر آباد کی نگرانی میں محمد خان بھٹی کو سندھ پولیس نے حراست میں لیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آئی جی سندھ اور سندھ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیر اعلی سندھ اس لاقانونیت فوری نوٹس لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتہ کرکے کیا کیا پیغام دیا جارہا ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ وزیر اعلی سندھ ایسے اقدام کا راستہ روکیں گے جس سے صوبوں میں بے چینی پھیلے،

متعلقہ خبریں