سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سپرنگ رول اور ساتھ آلو کی سبزی زیرِ بحث ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا سپرنگ رول کے ساتھ آلو کی سبزی بنا رہا ہے۔
سپرنگ چائنیز رول کے ساتھ آلو کی سبزی کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے کچھ خاص پسند بھی نہیں کیا جا رہا اور سب اس عجیب و غریب ڈش سے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ڈش کے حوالے سے تنقیدی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کولڈ کافی میگی تیار کی گئی تھی۔
یہ سچ ہے کہ میگی تو ویسے ہر کسی نے ہی کھائی ہو گی لیکن کبھی بھی کولڈ کافی میگی کھانے کا موقع نہیں ملا ہو گا۔
تاہم اس بار میگی کو ایک الگ ذائقہ دینے کے لیے میگی میں کافی کو شامل کیا گیا۔




















