Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ این اے62کے لیے قلم دوات کےنشان سےکاغذات نامزدگی پر جیل سے دستخط کردیئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل صبح 10بجے شیخ راشد شفیق کا غذاتROآفس میں جمع کرائیں گے اورNA-60 سےشیخ راشد شفیق بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما شیخ رشید نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان کی عدالتوں سے انصاف کی پوری امید ہے اصلی اور نسلی ہوں، خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

متعلقہ خبریں