Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر ڈوگر کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

‘فواد چوہدری’

عامر ڈوگر کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عامر ڈوگر کی گرفتاری فسطائی حکومت کی لاٹھی گولی کی سرکار پالیسی کا شاخسانہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ منشی جی نے پھر پی ڈی ایم کے کہنے پر عامر ڈوگر جیسے فعال رہنما پر FIR دی محسن نقوی شہباز شریف کو حمزہ سے بڑہ کر وفاداری دکھانا چاہتا ہے اس گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہیں۔

‘اسد عمر’

دوسری جانب پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عامر ڈوگر کی گرفتاری پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمران پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابقہ چیف وہییپ کی گرفتاری بڑھتی ہوئی فسطائیت کی ایک اور تازہ مثال ہے، جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کیمرے کی آنکھ سے کچھ چھپ نہیں سکتا سب نے دیکھا کیا ہوا، ہر دن رہنماؤں کی گرفتاری کی خبریں سامنے آتی ہیں، یہ سمجھتے ہیں ظلم و جبر کرکے عوام کو دبا دیں گے۔

‘فرخ حبیب’

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نےبھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عامر ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہے، پی ڈی ایم اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال بند کرے اور عامر ڈوگر کو فوری رہا کیا جائے۔

‘زرتاج گل’

عامر ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک عامر ڈوگر کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ایسے ہتکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

‘بابر اعوان’

رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے عامر ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عامر ڈوگر کی بلاجواز گرفتاری، فاسشٹ نظام کی بدحواسی کا تازہ ثبوت ہے, اُن کے ساتھ گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کو بھی فوراً رہا کیا جائے۔

رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے مزید کہا کہ اِن دنوں ہر سیاسی گرفتاری کے پیچھے اِک ایسا نامعلوم محبِ وطن شہری ہوتا ہے، جو ٹی وی شو کی گفتگو دیکھ کر فوری ایف آئی آرکٹواتا ہے پھر نہ عدالت میں پیش ہوتا ہے اور نہ اپنا مقدمے کی خود پیروی کرتا ہے، اِن مدعیوں کو چاہیے کہ وہ ٹی وی پر بیٹھ کر اپنی شناخت پریڈ کروائیں، قوم کے سامنے آئیں!۔

‘شہباز گل’

عامر ڈوگر کی گرفتاری پر فوری ردعمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے کہا کہ صلاح الدین ڈوگر مرحوم جو شرافت کی سیاست کی علامت رہے، آج ان کے بیٹے عامر ڈوگر کو ورکر کے لڑائی جگڑے کے جعلی مقدمے گرفتار کیا گیا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ امید ہے عدالت ان کو فوری انصاف دے گی اور رہا کرے گی، اس فسطائیت میں اللہ کے بعد عدالتیں اور ججز ہی آخری امید ہیں۔

‘حسان خاور’

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عامر ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی حسان خاور  نے کہا کہ عامر ڈوگر کی گرفتاری سے حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا شروع ہونے سے پہلے ہی افتتاح کر دیا ہے، حکومت کی ان احمقانہ حرکتوں سے عمران خان کی مقبولیت اور کارکنوں کا ولولہ اور بڑھ رہا ہے ، جتنا زور ہے لگا لیں، اب عمران خان قوم کی ضد ہے۔

واضح رہے اس سے قبل پولیس کی جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملتان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا،بعد ازاں پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا  کر سابق رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرلیا اور ان کے ساتھ 10 کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں