خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد عرفان اللہ ہلاک ہوگیا۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق خانیوال میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر عرفان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، عرفان اللہ راولپنڈی کار بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک بھر میں حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانے بنانے کا منصوبہ کررہے تھے، دہشت گرد کے قبضے سےخود کش جیکٹ، گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔



















