Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کا الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے اضافی فنڈز دینے سے انکار

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کیلئے اضافی فنڈز دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کے لیے اضافی فنڈ طلب کیا تھا جس پر وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کیلئے اضافی فنڈز دینے سے انکار کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ ملک کی وسیع تر مفاد میں الیکشن کمیشن اضافی  فنڈز کی طلبی کا مطالبہ واپس لے، ملک کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے اور سیلاب  سے بحالی کیلئے بھی فنڈز درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ ملک آئی ایم ایف کے پروگرام کے مطابق چل رہا ہت جس کے سخت اہداف ہیں،  حالات اچھے ہوئے تو اضافی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیش  نے دونوں صوبوں میں انتخابات کیلئے 14 ارب روپے اضافی فنڈز مانگے تھے۔

متعلقہ خبریں