Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ملاقات 38 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں صدر مملکت کے آئینی اختیارات پر مشاورت کی گئی جبکہ انتخابات کے انعقاد کی مدت پر الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئےخط پر بات چیت بھی کی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخ نا دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انحراف کی صورت میں آئین بذاتِ خود واضح ہدایات دیتا ہے، ملک کوسیاسی ومعاشی بحرانوں سےنکالنےکیلئےلازم ہے دستور کی منشا کو لاگو کیا جائے۔

 ملاقات میں یہ بھی اتفاق ہوا کہ مقننہ کی تحلیل کی صورت میں دستورانتخاب کیلئے90روزکی مہلت طےکرتا ہے، 90روز کی آئینی مدت میں انتخابات کے انعقادمیں ناکامی آئین سےصریح انحراف ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عارف علوی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی زمہ داریاں پوری نہیں کررہا، 90 روز میں انتخابات نا ہوئے تو یہ آئین شکنی ہوگی۔

 ملاقات کے بعد عارف علوی زمان پارک سے روانہ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں