Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی امین گنڈا پور کو عدالت سے ریلیف مل گیا، عبوری ضمانت منظور

رہنما تحریکِ انصاف علی امین گنڈا پور کو عدالت سے ریلیف مل گیا، عدالت نے اُن کی عبوری ضمانت 24 فروری تک منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی 24 فروری تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کو عوض عبوری ضمانت منظور کی۔

رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کے وکیل نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کو کم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ضمانتی مچلکے 10 ہزار کردیں۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیے کہ درخواست دے دیں پھر دیکھ لیں گے۔

وکیل علی امین گنڈاپورنےاستدعا کی کہ الیکشن ہونے والے ہیں تاریخ لمبی دے دیں، انصاف لینے کیلئےعدالت پہنچ چکے ہیں جس پر جج راجہ جواد عباس حسن نے کہا کہ اتنی لمبی تاریخ نہ لیں کہ آپ آ ہی نا سکیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن کمیشن فیصلے کے معاملے میں احتجاج پر تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version