Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ننھی مانو اور کتے کی دلچسپ دوستی، ویڈیو وائرل

عموماً جانور اپنے ہی حلقے میں دوستی کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار ان کی دوستی ایسے جانوروں سے ہوجاتی ہے جسے دیکھ  کر حیرانگی ہوتی ہے۔

 یہ حقیقت ہے کہ محبت اور دوستی کا جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی ہوتا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1623931762526257153

ایسی ہی ایک ویڈیو کے ساتھ آج ہم حاضر ہوئے ہیں جس میں کتے اوربلی کی انوکھی دوستی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

 سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی کتے کے ساتھ کھیل رہی ہے ۔

ویڈیو میں کتے کو بھی مانو کے ستاھ کھیلتے اور اسے پیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان دونوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک  صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ تیری میری ایسی دوستی۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2023/01/649492/

اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں چیتے اور شیر کے بچے کے ساتھ  بندر کے بچے کو بھی مزے سے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بیبی چمپینزی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی تھی۔

Advertisement

 

 

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تینوں ایک ساتھ کتنے پیارے لگ رہے ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے کہا تھا کہ یہ میری نظر میں اب تک کی بہت پیاری ویڈیو ہے۔

Advertisement

 

 

واضح رہے کہ اکثر جانوروں کی ایسی نت نئی حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر انسان کبھی جذباتی تو کبھی  حیران ہو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں