Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کا اسلام آباد میں شاہانہ قیام، وی آئی پی پروٹوکول

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو اسلام آباد پہنچنے پر وی آئی پی پروٹوکول دے دیا گیا۔

اسلام آباد آمد پر مریم نواز کو وفاقی حکومت کی جانب سے سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کر دیا گیا، ڈی ایس پی پارلیمنٹ لاجز فاروق احمد کی نگرانی میں سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔

 مریم نواز کی سکیورٹی پر پولیس کے 8 جوان، 4 افسران اور ایف سی کے 4 اہلکار مقرر ہیں، سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو ملک سے نکالنا قومی سانحہ تھا، مریم نواز

ایس ایس پی سکیورٹی کو بھی مریم نواز کی موومنٹ، قیام کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا جبکہ چیف ٹریفک آفیسر کو بھی مریم نواز کے قیام کے دوران پارکنگ اور ٹریفک کے مناسب انتظام کے لئے بھی آگاہ کردیا گیا۔

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے اسلام آباد میں قیام کے دوران اسپیشل برانچ کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں