Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مجھے جیل میں جانے کا کوئی خوف نہیں، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں جانے کا کوئی خوف نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی فسطائیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک راستہ انتشار کا تھا مگر ہم نے جیل بھرو تحریک چلانے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ مجھے گرفتار یا نااہل کرکے الیکشن سے دور رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ سب مل کے بھی ہار جائیں گے، جیل جانے کیلیے میں تیار ہوں لیکن کیا حکومت اس کے نتائج برداشت کر سکے گی؟۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے جیل میں جانے کا کوئی خوف نہیں، مجھے لگتا ہے کہ یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان الیکشن نہ لڑے کیونکہ اب یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان ہر حال میں انتخابات جیت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ میری جنگ ملک میں آئین کی بالادستی کے لئے ہے، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم نے ملکر کر ہماری حکومت گرائی اور بعد میں بھی وہ ساتھ کھڑے رہے، جنرل باجوہ نے ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوے تسلیم کیا کہ کن وجوہات کی بنا پر ہماری حکومت گرائی تھی، اب تو انہوں نے پردہ ہی ہٹا دیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے اندر ان کے خلاف انکوائری ہونی چاہیے، میں نے جنرل باجوہ کو 2021 میں کہا تھا کہ افغانستان کا فال آؤٹ پاکستان پر آئے گا۔

متعلقہ خبریں