Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی دفتر خارجہ پر بڑے بھارتی ہیکرز کے بڑے سائبر حملے کی اطلاعات

پاکستانی دفتر خارجہ پر بڑے بھارتی ہیکرز کے بڑے سائبر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

سفارتی ذرائع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی سائیبر ہیکرز کی جانب سے وزارت خارجہ کا 7.5 ٹیرا بائیٹس ڈیٹا کی چوری کادعویٰ کیا گیا ہے، حملے میں بھارتی پیکرز کے گروپ سائیڈ ونگز اے پی جی ملوث ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیٹا میں اہم ای میلز، واٹس ایپ میسجز و دیگر انٹرنیٹ ڈیٹا شامل ہے، نامعلوم پیکرز کی جانب سے چوری شدہ ڈیٹا کے کچھ نمونے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز نے چند نمونے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر جاری کر دیئے، جاری کیا جانے والا ڈیٹا ٹیلی گرام کےسائیڈ ونگرز کے گروپ میں موجود ہے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان نمونوں میں بار سلونا میں پاکستانی سفارتی عملہ کے رکن کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی ہراسانی پر مبنی گفتگو بھی شامل ہے، جاری شدی ڈیٹا میں ایک فائل 1.94 گیگا بائیٹس پر مشتعمل ہے۔

متعلقہ خبریں