Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج کا سب سے مزاحیہ بیان مریم نواز کا تھا، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کا سب سے مزاحیہ بیان مریم نواز کا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کا سب سے مزاحیہ بیان مریم نواز کا تھا، مریم کا بیان تھا کہ ’’ہم الیکشن سےنہیں ڈرتے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا یہ بیان سن کرلوگوں کے قہقہے نہیں رک رہے، ان کی جماعت بلدیاتی سے قومی انتخابات تک ہر الیکشن سے مفرور ہے، جس پکے منہ سے مریم نے یہ بات کی اداکاری کے فل نمبر ہیں۔

متعلقہ خبریں