Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز گِل نے رمیش کمار سے اپنے نازیبا بیان پر معافی مانگ لی

شہبازگِل  نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن رمیش کمار سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور اپنے نازیبا بیان پر معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ڈاکٹر رمیش کمار کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے نازیبا بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہوگی، مجھےافسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مجھ پر درجنوں کیسز چل رہے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کے برابری کے حقوق ہیں۔

شہباز گل کی معافی پر رمیش کمار نے کہا کہ ’غلطی کا اعتراف کرنا اچھا ہے، آپ نے ٹی وی پر بیٹھ کر جو الفاظ کہے مجھے اس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا، جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن رمیش کمار نے اعلان کیا کہ جب آپ کو احساس ہوگیا تو کیس کو ختم کرنا چاہیے، جو ہتک عزت کا کیس کیا تھا اس کو ختم کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شہبازگِل نے رمیش کمار کیلئے ٹی وی شو میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس کے بعد شہباز گل اور رمیش کے درمیان کیس اسلام آباد کچہری میں ہتک عزت کیس زیر التوا تھا۔

متعلقہ خبریں