Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشروب کا نیا انداز، چاکلیٹ سمودی

چاکلیٹ سمودی

اجزا:

کوکنگ چاکلیٹ دو کھانے کے چمچ

ساگودانہ دو کھانے کے چمچ

دودھ دو سو گرام

پانی ایک چوتھائی کپ

چینی حسبِ ضرورت

بنانے کا طریقہ

ایک پین میں پانی اور ساگودانہ ڈال کر پکائیں،کرسٹل کی طرح ہوجائے تو دودھ ملا کر مزید پکائیں۔

کوکنگ چاکلیٹ کش کرلیں۔

دوسرے پین میں ایک کپ دودھ اُبالیں۔

اس میں کش کی ہوئی چاکلیٹ ڈال کر سوس بنائیں اور ٹھنڈا کرلیں۔

بلینڈر میں چاکلیٹ سوس، پکا ہوا ساگودانہ، چینی اور بقیہ دودھ ڈال کر اتنا بلینڈ کریں کہ تمام اجزاء یک جان ہوجائیں۔

فرحت بخش چاکلیٹ سمودی تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے کے لیے بہترین مشروبات کون سے ہیں؟ جانیے

متعلقہ خبریں