Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی عوام اب مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکتی، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی بائیس کروڑ عوام اب مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جہلم اور دینہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر پینتس سال کرپٹ حکمرانوں نے حکومت کی، پی ڈی ایم، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی سب نے ہی اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان قرزوں کے پہاڑ کے نیچے دباء ہوا ہے، پاکستان کی بائیس کروڑ عوام اب مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکتی۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں پر کرپشن کے الزامات ہیں، ان حکمرانوں کی وجہ سے آج ناں تو عدلیہ میں انصاف ہے اور ناں ہی کہیں اور۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں، میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کے اس بار جماعت اسلامی کو ووٹ دے کرکامیاب کریں۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ، پی پی اور پی ڈی ایم کی تکون ہے، اس تکون نے عوام کانوالہ بھی چھین لیا۔

سراج الحق نے کہا کہ کبھی نیا پاکستان ،کبھی ریاست مدینہ بناتے رہے، عوام کو لنگر خانے اور مسافر خانے نہیں پکے مکان اور روزگار چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے زرداری، عمران ، شہباز اور بلاول سے جان چھڑانی ہے، بائیس کروڑ عوام ان سانپوں کو دودھ پلا کر اژدھا نہ بنائیں۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بے انصافی اور سود کا نظام نہیں چل سکتا، پاکستان کی خوشحالی کا راز صرف لاالہ الا اللہ میں ہے۔

متعلقہ خبریں