Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر عمل درآمد تیز

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے,سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظور کرلیا ، کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے نظر ثانی سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق پلان کے تحت جون تک گھریلو صارفین کیلئے بجلی7روپےفی یونٹ تک مہنگی ہوگی،مارچ2023 سے برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر 12روپے13پیسے فی یونٹ کی سبسڈی واپس ہوگی جبکہ جون2023 تک بجلی صارفین سے تقریبا250 ارب روپے ریکور کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پلان کے تحت 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سرچارج لگے گا، سہہ مائی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جون تک سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں اضافے سے 73ارب روپے حاصل ہوں گے، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ بجلی 4 روپے46 پیسےتک مہنگی ہو گی۔

ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ فروری میں ٹیرف میں اوسط اضافہ3 روپے21 پیسے فی یونٹ بنےگ اور مارچ میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی69 پیسے مہنگی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جون میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی ہوگی جبکہ ستمبر میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے98 پیسے مہنگی ہوگی۔

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جون تک برآمدی شعبےکسانوں کیلئے سبسڈی ختم ہونے سے 65 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ برآمدگنندگان کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے51 ارب روپے حاصل ہوں گے جبکہ کسان پیکچ کے تحت بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں