Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاجر کا پانی والا اچاربنانا نہایت آسان

گاجر کا پانی والا اچار

اجزاء:

گاجر 1 کلو (لمبے کٹے ہوئے)

رائی (مسٹرڈ سیڈز) 3 چمچ

ہلدی 1 چمچ

نمک 2 چمچ (حسبِ ذائقہ)

لال مرچ کٹی ہوئی 1 چمچ (حسبِ تیزائی)

سرکہ 3 چمچ

پانی 4 کپ

سرسوں کا تیل 3 چمچ

ترکیب:

۔ سب سے پہلے گاجروں کو لمبائی میں کاٹ کر ایک چمچ نمک لگا کے ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں، پھر اسے چھان کر نمک کا اضافی پانی نکال دیں۔

۔ اب اس میں رائی (کُوٹ کر)، ہلدی، نمک، لال مرچ اور سرکہ ڈال کر اچھے سے مکس کریں اور کانچ کی برنی میں ڈال کر رات بھر ڈھاک کر رکھ دیں۔

۔ اگلے دن اس میں گرم پانی اور سرسوں کا تیل شامل کر کے مکس کریں اور ڈھکن بند کر کے دھوپ میں رکھ دیں۔

۔ اچار کو 4 دنوں تک دھوپ میں رکھیں اور روزانہ اسے چمچ کی مدد سے مکس ضرور کریں۔

۔ 4 دن بعد آپ کا مزیدار پانی والا گاجر کا اچار تیار ہوگا، خود بھی کھائیں اور سب کو بھی کھلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اچار کھانے کے ایسے فوائد جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version