Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا ضیاء محی الدین کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عالمی شہرت یافتہ معروف ہدایت کار، صدا کار، اداکار، مصنف اور میزبان ضیاء محی الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ ضیاء محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے ان کے مخصوص انداز نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ کئی خوبصورت خوبیوں کا مالک شخص معاشرے سے کوچ کرگیا، ضیاء محی الدین نے پاکستان میں ٹیلی ویژن ہوسٹنگ کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا اور بین الاقوامی سطح پراداکاری کے ذریعے پاکستان کا نام بیرون ملک روشن کیا۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے صدر کے طور پر انہوں نے نئے آنے والے فنکاروں کی تربیت میں اپنا شاندار کردار ادا کیا، ضیاء محی الدین کی آواز ہمارے ذہن میں گونجتی رہے گی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ ان کی صلاحیتوں اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔

متعلقہ خبریں