بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آئین ریاست اور عوام کے درمیان معاہدے کا نام ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج سرزمینِ بے آئین کو آئین ملنے کے کارنامے کی گولڈن جوبلی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور جہاں عوام کے گمنام ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے۔
آج سرزمینِ بے آئین کو آئین ملنے کے کارنامے کی گولڈن جوبلی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں عوام کے گمنام ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے، آئین ریاست اور عوام کے درمیان معاہدے کا نام ہے، یہ ضمانت ہے حقوق اور خوش حالی کی، آئین کے 50 برسوں کی تکمیل کا جشن پورے سال جاری رہے گا۔ pic.twitter.com/miFmNp9Y59
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 13, 2023
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین ریاست اور عوام کے درمیان معاہدے کا نام ہے، یہ ضمانت ہے حقوق اور خوش حالی کی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آئین کے 50 برسوں کی تکمیل کا جشن پورے سال جاری رہے گا۔



















