بابر اعوان نے کہا ہے کہ شوکت ترین پر غیر آئینی مقدمہ، فاشسٹ حکومت کی ترجیحات بتاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ شوکت ترین پر بغاوت کا غیرآئینی مقدمہ، فاشسٹ حکومت کی ترجیحات بتاتا ہے جس نے سارے ریاستی وسائل اور ذرائع عمران خان روکو مہم پر جھونک رکھے ہیں۔
شوکت ترین پر بغاوت کا غیرآئینی مقدمہ، فاشسٹ حکومت کی ترجیحات بتاتا ہے جس نے سارے ریاستی وسائل اور ذرائع “عمران خان روکو” مہم پر جھونک رکھے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد میں ڈکیتی سمیت سنگین جرائم روزمرہ کا معمول بن گیا۔ ڈاکو راج میں ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی ہے۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) February 13, 2023
رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے مزید کہا کہ دوسری جانب اسلام آباد میں ڈکیتی سمیت سنگین جرائم روزمرہ کا معمول بن گیا، ڈاکو راج میں ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی ہے۔



















