Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پرجلد سماعت کی درخواست

عدالتِ عظمٰی میں پنجاب اور کے پی کے میں عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پرجلد سماعت کی درخواست دائرکر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ  کے معاملے میں جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست صدراسلام آباد ہائی کورٹ بارشعیب شاہین نے دائر کی جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں صوبوں میں آئین کے مطابق 90 دنوں میں الیکشن ہونا ہے۔

درخواست میں صدراسلام آباد ہائی کورٹ بارشعیب شاہین نے مؤقف اپنایا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہیں دی جارہی۔ الیکشن کی تاریخ نہ دے کر آئینی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

شعیب شاہین نے درخواست میں استدعا کی کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق درخواست پر 15 فروری کو سماعت کی جائے۔

واض رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بارنے پنجاب اور خبیر پختون خوا میں الیکشن کی تاریخ کےاعلان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

 صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی کہ سپریم کورٹ گورنر اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے درخواست میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ حکم دے کہ نوے دن کے اندرانتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عام انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کو 18 ارب روپے موصول

متعلقہ خبریں

Exit mobile version