کریم رول بچوں اور نوجوانوں دونوں کو ہی بہت پسند ہوتے ہیں، آج بنانا سیکھتے ہیں یہ کیسے بنتے ہیں۔
کریم رول
ترکیب:
۔ ایک پین میں 2 چمچ چینی، ½ چائے کا چمچ نمک، 2 چمچ تیل اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھے سے مکس کریں تا کہ چینی گھل جائے۔
۔ اب ½ کلو میدے کو چھلنی سے چھان کر پین میں ڈالیں اور ہلکا ہلکا پانی شامل کرتے جائیں اور گوندھتے جائیں، جب گُندھ جائے تو اسے ڈھاک کر رکھ دیں
۔ گوندھے ہوئے میدے میں گھی سے بنایا ہوا مکھن ڈال دیں۔
۔ آٹے کی اسٹرپس کو فوائل کے سانچے کے اوپر لپیٹ کر ٹرے میں رکھ دیں اور اس پر انڈے کی زردی لگادیں۔
۔ پھر ایک پتیلی کو 10 منٹ اچھا گرم کر کے اس میں اسٹینڈ رکھیں اور اس میں ٹرے کو رکھ کر 30 منٹ تک بیک کریں
۔ مزیدارکریم رول تیار ہے! آپ اس میں جس طرح کی چاہیں کریم ڈال کر کھائیں۔















