Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر پنجاب کا الیکشن کے حکم کی وضاحت کیلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے سنگل بنچ کے فیصلے کی تشریح کےلئے گورنر پنجاب کی اپیل سماعت کےلئے مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سنگل بینچ کے فیصلے کی تشریع کے لیے درخواست دائر کی ، شہزاد شوکت ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور لائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس کی سماعت جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر کررہے ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو گورنر پنجاب سے الیکشن کی تاریخ سے متعلق بات کرنے کا حکم دیا جب کہ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط ہی نہیں کیے ۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں گورنر کیسے الیکشن کمیشن کےساتھ شیڈول کے اجراء کے لئے مشاورت کرسکتے ہیں، عدالت اس نکتے کے مطابق اپنے فیصلے کی تشریح کرے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کا الیکشن کمیشن کے معاملات میں کوئی آئینی کردار نہیں ہے، گورنر کا عہدہ غیر سیاسی ہے اور  الیکشن کا معاملہ مکمل سیاسی ہے، الیکشن شیڈول اور آئین کے تحت گورنرکا انتخابات کا کوئی کردار نہیں۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس پنجاب میں ملاقات بھی کی تھی۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے، جنہوں نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے اور گورنر سے مشاورت کے بعد نوٹیفئکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں