امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت ترک نہیں کریں گے۔
امریکی انسٹیٹیوٹ اف پیس کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان طالبان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت ترک نہیں کریں گے، افغانستان میں طالبان حکومت کے دوران پاکستانی طالبان تیزی سے خطرہ بن کر سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کابل کی اسلام آباد پالیسیوں پر تنقید کے طالبان کے ٹی ٹی پی کی حمایت جاری رکھنے کا عزم اجاگر کرتی ہے، پاکستان کے زوال کا شکار معاشی صورتحال اس کے ردعمل کو متاثر کر رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاشی حالات نے پاکستان کے عسکری آپشنز کو محدود کر دیا ہے، پاکستان سرحد پار فضائی حملوں پر سیاسی گروپس کے دباو پر ہچکچاتا نظرا ٓتا ہے۔



















