رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے بھی زائد ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے حج پالیسی 2023ء کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے۔ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے جب کہ رواں سال 65 سال زائد عمر کے شہری بھی حج کرسکیں گے۔
ملک کی معاشی صورتحال اور خاص طور پر ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے باعث حج پیکیج مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اور رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
رواں سال وزارتِ مذہبی امور کو حج سبسڈی ملنے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے اور تمام حج درخواست گزاروں کے لیے بینک اکاؤنٹ ہونا لازم ہوگا۔ حج درخواست کے لیے کارآمد پاسپورٹ، تین تصاویر، کورونا سرٹیفیکیٹ، اپنا اور وارث کا شناختی کارڈ لازم ہوگا۔



















