تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لوگوں کے دلوں میں ہے ان کو نااہل نہیں کیا جا سکتا، بہت سے لوگوں نے عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کی ہے۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ 22 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہے، کسی کی زبان کو تو بند کیا جا سکتا ہے لیکن سوچ نہیں، عمران خان کے لیے عوام کی محبت بند نہیں کیا جا سکتا، عوام صرف اور صرف عمران خان پر اعتماد رکھتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک تین یا چار خاندانوں کے لیے ہے، رانا ثناءاللہ کا کام ہی دھمکیاں دینا ہے، یہ وہ لوگ ہے جو کہتے تھے مہنگائی ختم کرنے کے لیے حکومت میں آئے ہے اور اب خود آئی ایم ایف سے معاہدے کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ سیاستدانوں پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات نہیں بنانے چاہیے، ملک اور صوبے کے لیے کام کرکے کوئی ڈرتا نہیں، میں نے خط میں کوئی غلط بات نہیں لکھی، خط نہ ہی آئین اور نہ قانون کے خلاف ہے۔



















