Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی قیادت نے کارکنان کو ہائی الرٹ کردیا

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے تین راتوں کے لیے تمام ورکروں کو ہائی الرٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ایک حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر تحریک انصاف کی قیادت نے تین راتوں کے لیے تمام پارٹی کارکنان کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قریبی اضلاع اور لاہور کے ٹاؤنز سے تمام کارکنان کی ڈیوٹیز لگا دی گئیں۔

مختلف شفٹوں میں ہزاروں ورکرز زمان پارک کی حفاظت کے لیے موجود ہوں گے، گزشہ رات بھی زمان پارک کے ارگرد کارکنان کو کسی بھی صورتحال کے لیے الرٹ رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں