Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز جرأت کریں اور بتائیں کس کی حکومت ہے؟ شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صرف پندرہ دن کے لیے سسرال گیا تھا اور مخالفین کی ’’کانپیں ٹانگ‘‘ گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف پندرہ دن کے لیے سسرال گیا تھا اور مخالفین کی کانپیں ٹانگ گئیں۔ میں نے تو ابھی کچھ کہا ہی نہیں، ابھی تو چوروں اور ڈاکوؤں کا لحاظ کر رہا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مریم بی بی کا بیانہ ان کے گھر میں تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ یہ حکومت تمہاری نہیں تو کس کی ہے، نام لو۔ مریم نواز اپنے شوہرکوتو ساتھ ملاؤ۔ جرأت کریں اور بتائیں کس کی حکومت ہے؟

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ چوروں نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ عمران خان کو کہا ہے کہ فیصلہ کرنا ہے آر کرنا ہے یا پار کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس نے میرے گھرمیں ڈکیتی کی۔ اتوار کی شام تک ملہت دیتا ہوں، چیزیں واپس کردیں ورنہ پرچہ کراؤں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں بولی نہ لگتی تو سمجھ جاتا۔ عمران خان کو ووٹوں کی خریدو فروخت کے ذریعے نکالا گیا۔ سب سے بڑے سیاسی ڈاکو کا نام آصف زرداری ہے، آصف زرداری نے چال چلی اور ن لیگ تباہ ہوگئی۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ عوام کے پاس روٹی نہیں اورانھوں نے 88 ممبران کی کابینہ بنا رکھی ہے۔ بلاول ایسے ایسے ممالک میں جا رہا ہے جن کو نقشے میں دیکھنا پڑتا ہے۔ملک قحط کی طرف جا رہا ہے، ملک میں اپریل میں خانہ جنگی ہو جائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 15 دن میں اہم لوگوں کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ جب تک عمران خان چوروں کے خلاف ڈٹا ہوا ہے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں زرداری یا نواز شریف نہیں ہوں کہ معافی نامہ لکھ کر بھاگ جاؤں گا۔ ڈرپوک نہیں ہوں عمران خان سے پہلے گرفتاری دوں گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کارکنوں سے خطاب میں کہاا کہ اُسی موت کی چکی میں رہ کر آیا ہوں جہاں فواد چوہدری کو رکھا گیا تھا، انھوں نے میرے ساتھ ذلت آمیز سلوک رکھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 10 ہزارکنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں مزدور بے روزگار ہیں۔ سندھ میں بولی لگا کر پی ڈی ایم کی حکومت آئی۔ ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر الیکشن کرانا ہوں گے۔ یہ لوگ الیکشن لڑنے کے قابل نہیں ہیں، یہ صوبوں اور مرکز کے ایک ساتھ الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔

انھوں نے مذید کہا کہ ڈریکولہ کہتا تھا کہ آؤں گا تو ڈالر دو سو کا ہو جائے گا یہ کبھی بھی ڈالر دو سروروپے کا نہیں کر سکتے۔ حرام کا مال کھانے کے علاوہ ان کو کوئی بیماری نہیں۔

متعلقہ خبریں