Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا مستقبل روشن ہے، عمران خان

 سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اوور سیز پاکستانی اور ہم ایم ایف کے سی ای او ریحان صدیقی کی ملاقات ہوئی جس میں اوور سیز کے مسائل سے اور اوور سیز پاکستانیوں کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کراچی کی عوام کے ساتھ ہے، عمران خان

ملاقات میں عمران خان نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات اور بحالی کے کاموں میں اوور سیز پاکستانیوں کی کاوشوں کو سراہا۔

 

اس موقع چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے، اوور سیز پاکستانیوں نے سیلاب کے دوران بحالی کے کاموں میں جس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ قابل تحسین ہے۔

ملاقات میں سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی اور ابرارالحق موجود تھے۔

متعلقہ خبریں