لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدلیہ کو سکینڈلائزکرنے پروفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی۔ درخواست شاہد رانا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔
درخواست میں شاہد رانا ایڈووکیٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو فریق بنایا ہے اور مؤقف پیش کیا کہ رانا ثناء اللہ نے براہِ راست پریس کانفرنس کرکے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی اور صدر سپریم کورٹ بار کی آڈیو لیک کی۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ رانا ثناء اللہ نے آڈیو لیک کرکے عدلیہ کو سکینڈلائز کیا۔ وکیل اور کلائنٹ کی پرائیویسی کو متاثر کرکے قانونی حلقوں کو ہیجان میں مبتلا کیا۔
درخواست میں شاہد رانا ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ غیر آئینی اقدام کرنے اور عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے پر رانا ثناءاللہ کےخلاف توہین عدالت کی کراروائی کی جائے۔
