Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے صدرمملکت عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کے خط کا جواب دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خط میں لکھے گئے الفاظ پرشدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔  جواب خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور من و عن عمل کرتا ہے۔ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے بارے میں بے حسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب خط میں کہا گیا کہ صدرمملکت کی جانب سے ایسے الفاظ لکھنے پر افسوس اور مایوسی ہوئی، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جوابی خط میں الیکشن کمیشن نے صدرکی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ممبران اور اعلی حکام ایوان صدر میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایوان صدر میں اجلاس سوموار دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر کو جواب خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق صوبوں میں الیکشن کیلئے گورنرز سے مشاورت کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں