حکومتِ پاکستان نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم فنڈ برائے زلزلہ متاثرینِ ترکیہ اور شام کیلئے ایس ایم ایس کے ذریعے عطیہ دینے کی سہولت کا اجراء کر دیا گیا۔
9977 موبائل صارفین پر Fund لکھ کر ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 10 روپے کا عطیہ دے سکتے ہیں۔
عطیہ کی گئی رقم فوری طور پر وزیرِ اعظم کے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے قائم کردہ فنڈ میں جمع ہو جائے گی۔



















