کھٹی میٹھی جنجر کینڈی:
کینڈی کی اس ترکیب کو بنانے کے لیے 2 چھوٹے ادرک لیں، انہیں مطلوبہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اس دوران، ایک گلاس جار لیں اور اس میں آدھا کپ لیموں کا رس، 1 چائے کا چمچ اجوائن، 1 چائے کا چمچ کالی مرچ، آدھا چائے کا چمچ کالا نمک، 1 چمچ چاٹ مصالحہ اور 2 چمچ شہد ڈالیں۔
مکس کر کے ذرا سا پکا کرمحفوظ کر لیں۔
یہ کینڈی ہاضمے کے ساتھ ساتھ گلے کی خراش کے لیے بھی بہترین ہے۔
بھنی ہوئی ادرک کی کینڈی:
2 چھوٹے ادرک لیں، چھلکے سمیت دھو کر خشک کریں، پھر ادرک کو اچھی طرح سے جلنے تک بھونیں۔
جلے ہوئے چھلکے کو نکال کر ادرک کوچوپ کرلیں۔
ایک گلاس کنٹینر لیں اور یہ چوپ کی ہوئی ادرک ڈالیں، آدھا کپ شہد ڈالیں۔ 2 چائے کے چمچ کالی مرچ پاؤڈر، آدھا چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر۔
اسے اچھی طرح مکس کریں اور 2 چمچ لیموں کا رس شامل کریں۔ پھر اسے اچھی طرح مکس کر لیں اور ایک چھوٹی سی کینڈی دن میں دو یا تین بار کھائیں۔















