Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کی اوقات ہی نہیں کہ وہ ایسے فیصلے کرے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی اوقات ہی نہیں کہ وہ ایسے فیصلے کرے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی اوقات ہی نہیں کہ وہ ایسے فیصلے کرے، صدر مملکت اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمار آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا ڈیفالٹ کی کوئی صورت نہیں بن رہی، ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھ لیں ادارے ریوینیو جمع کرنے میں ناکام ہیں، بڑے بڑے ادرے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں میں نام نہیں لوں گا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ملک کی آدھی ابادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ جو چیزیں ملک کے لیے زرمبادلہ نہیں بنا رہی ان کا کوئی حل سوچنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ صدر مملکت نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چار ہزار روپے پہ 14 سو 15 سو کنال پر مال روڈ پر گالف کلب دیا ہوا ہے، یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے، اگر کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں ، غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزر کیوں چلاتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو چکا ہے اور اہم ایک ڈیفالٹ ملک میں رہ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں