Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برأت 8 مارچ کو ہوگی

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے شعبان کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان  کیا گیا ہے کہ شعبان کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم شعبان 22 فروری کو بروز بدھ سے ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں شعبان کا چاند نظر آیا۔

شعبان العمظم کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کے آغاز میں ایک ماہ یا 29 دن باقی رہ گئے ہیں جب کہ چاند کے اعتبار سے شب برأت 8 مارچ 2023 بروز بدھ ہوگی۔

متعلقہ خبریں