Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قوم تیاری کرے جیل بھرو تحریک ملک کو لوٹنے والوں کیخلاف جہاد ہے،عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ قوم تیاری کرے جیل بھرو تحریک ملک کو لوٹنے والوں کیخلاف جہاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں لوگ جیلوں میں جانے کیلئے تیارہیں، قوم تیاری کرے ہم نے جیل بھرو تحریک شروع کردی ہے، جیل بھرو تحریک میں لاہور کی قیادت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن 90 دن سے آگے نہیں جاسکتے، نگراں حکومت 90 دن بعد نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ججزپرحملے کئے جارہے ہیں، یہ مافیا ہے انہوں نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پرحملہ کیا، یہ کبھی بھی آزاد عدلیہ کوبرداشت نہیں کریں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والا آج ملک کا وزیراعظم بنا ہوا ہے، جمہوریت پرحملہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

25مئی کو چادراور چاردیواری کو پامال کیا گیا، ایک مفرورملک کے فیصلے کررہا ہے،6ان کا کہنا تھا کہ فیصد پرترقی کرنے والے ملک کویہاں لاکرکھڑاکردیا گیا ہے جبکہ ملک کویہاں لانے کے ذمے دار صرف شہبازشریف ہیں

چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ کا چیئرمین نیب بھی کہنے پرمجبور ہوگیا جھوٹے کیسز بنائےجارہےہیں، شہبازشریف 24ارب کی کرپشن میں پکڑا جانے والا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کیلئے نہیں کسی اورچیز کیلئے تیارہے، قوم نے سڑکوں پرآنے کا فیصلہ کرلیا ہے، حقیقی آزادی کی تحریک کا مقصدغداروں سے آزادی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف عوام کوپاگل نہ بنائیں، مگرمچھ کے آنسوہمارے سامنے نہ بہائیں اور باہرچوری کا رکھا ہوا پیسہ واپس لے کرآئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم غریب اور شہبازشریف امیر ہوگئے، ملک میں ایسی مہنگائی کبھی نہیں آئی، ہمارےدورمیں ساڑھے 12 فیصد مہنگائی تھی اور اب 3 گنازیادہ ہے، ہمارے دورمیں شہبازشریف کیسی تقریریں کرتے تھے، ہمارے دور میں ڈیزل، پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پرانکی تقریریں موجود ہیں۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 10 ماہ میں ملک کے ساتھ جو ہوا وہ کوئی دشمن بھی نہ کرے، حکومت گرانے کی سازش میں شہباز شریف اورآصف زرداری شامل تھے، آج آصف زرداری ملک کا دانشوربنا ہوا ہے جبکہ آصف زرداری کو مسٹرٹین پرسنٹ کہتے ہیں اور دنیا میں اس کی چوریوں کا ذکر ہوتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف قوم کومزید مہنگائی کیلیے تیارکررہا ہے، شہبازشریف نے آج بڑی لمبی تقریرکی ، امید تھی آج آپ اپنا پیسہ واپس لانے کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں