شیخ امتیاز نے کہا ہے کہ ہمارے رہنماؤں یا کسی کارکن کو کچھ ہوا تو تو انہیں معاف نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی صدر لاہور شیخ امتیاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی اور دیگر رہنمائوں سمیت 80 سے زائد کارکن کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی کھیپ میں ولید اقبال فواد بھلر سمیت 26 کارکن گرفتار ہوئے جبکہ دوسری کھیپ میں رہنمائوں سمیت 50 سے زائد کارکنان گرفتار ہوئے۔
شیخ امتیاز نے یہ بھی کہا کہ جیل انتظامیہ نے کھانے پینے اور ادویات کو اندر بھجوانے سے منع کردیا ، ہم اس انسانی سوز رویہ کی پرزور مزحمت کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی صدر لاہور شیخ امتیاز نے مزید کہا کہ ہمارے لوگوں کو کھانے پینے اور ادویات اندر نہیں بھجوائی جا رہیں، میں نے جب جیل انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انتظامیہ کا کہنا تھا اوپر سے آڈر ہیں جیل میں کچھ نہیں بھجوانا، ہمارے رہنماؤں یا کسی کارکن کو کچھ ہوا تو تو انہیں معاف نہیں کریں گے۔



















