Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری لیڈرشپ اور کارکنان نے جیل بھرو تحریک کے پہلے روز ہی تاریخ رقم کر دی، مسرت چیمہ

تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ہماری لیڈرشپ اور کارکنان نے جیل بھرو تحریک کے پہلے روز ہی تاریخ رقم کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسرت چیمہ نے کہا کہ لیڈران نے کارکنان سے پہلے گرفتاری دی اور کارکنان نے وفا کی مثال بنتے ہوئے لیڈرشپ کو تنہا نہ چھوڑا۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ جب پولیس وین بھر گئی تو کارکنان نے چھت پر گرفتاری دی اور ساتھ پیدل چل کے جیل تک پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا شیوہ ہے کہ جب ان کو آئینے میں شکل دکھاؤ تو یہ اپنی مکروہ صورت ٹھیک نہیں کرتے بلکہ آئینہ ہی توڑ دیتے ہیں، فسطائی حکومت اس وقت لیڈرشپ کو دور دراز کی جیلوں میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے. یہ لوگ یہ ہتھکنڈہ بھی استعمال کر کے دیکھ لیں. ہم اس تحریک کو ہر گلی کوچے تک پھیلا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام آئینہ دکھانا ہوتا ہے اور PDM ٹولے کی شکل اتنی بھدی ہے کہ جو میڈیا چینل بھی اپنا کام کرتا ہے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دیتے ہیں۔

مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ یہ لوگ ابھی بھی حقیقت کی دنیا میں واپس نہیں آ پا رہے۔ اگر چیئرمین کی رہائش گاہ پر حملہ آور ہونے کی غلطی کی گئی تو انہیں عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

متعلقہ خبریں