گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پاکستان کور درپیش معاشی چیلنجز، ان سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کے مسائل کے حل کے لئے گورنر سندھ کی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے اتحاد و اتفاق کا ہے، ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔














