Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی زندگیاں بچانے والے قوم کے بہادر بیٹوں کو سلام ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی زندگیاں بچانے والے قوم کے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قوم کے ان بہادر اور فرض شناس بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ترکیہ کے بہنوں، بھائیوں اور بچوں کی زلزلہ کی تباہی کے دوران زندگیاں بچائیں اور دن رات انسانیت کے جذبے سے کام کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترکیہ میں ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر ریسکیو 1122 کے دستے کی وطن واپسی کا قابل فخر اور روح پرور نظارہ ہے۔

متعلقہ خبریں