Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا، امین الحق

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امین الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کو سوچنا ہوگا کہ پچھلے ایک سال سے انکی پالیسی ناکامی کی طرف لے کر جارہی ہے، اسمبلی توڑنا آئین کے ساتھ سرا سر زیادتی تصور کیا جاتا ہے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں، پارلیمنٹ موجود رہے گا تو ملک میں جمہوری روایت قائم رہے گی۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام اراکین نے اسمبلیوں سے استعفی دے دیا، تین مہینے نہیں گزرے اور اب وہ کہتے ہیں ہمارے استعفوں کو قبول نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب یوٹرن چھوڑ دینا چاہیے، عمران خان اب مذاکرات جیسے اقدامات کریں تاکہ ملک میں سیاسی استحکام آئے، سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔

وفاقی وزیر امین الحق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پہلے دن ہی ایکسپوز ہوگئی، پولیس اعلانات کررہی تھی جس نے اپنی گرفتاری دینی ہے دو لیکن پندرہ بندوں سے زیادہ کوئی نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں