Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی کو اب بھی میرے قاتلانہ حملے کا شک ہے تو جے آئی ٹی رپورٹ کا حال دیکھ لے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کو اب بھی میرے قاتلانہ حملے کا شک ہے تو جے آئی ٹی رپورٹ کا حال دیکھ لے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گر کسی کو اب بھی کوئی شک ہے کہ میرے قاتلانہ حملے کا ذمہ دار کون تھا تو ذرا دیکھے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی گئی جے آئی ٹی رپورٹ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کے ذریعے جے آئی ٹی کے نتائج کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پراسیکیوٹر جنرل نے آزادانہ انکوائری کے بعد 4 افسران کو شواہد کو تباہ کرنے کا قصوروار پایا اور ان کے خلاف کارروائی کا کہا۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہان تھا کہ طاقتور قوتوں نے پنجاب کی نگراں حکومت کو جے آئی ٹی کی تشکیل نو کے لیے ان تمام 4 افسران کو شامل کیا ہے جن میں سے ایک سید خرم علی کو کنوینر بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں