بارکھان سے بازیاب خان محمد مری کی فیملی کی ان سے ملاقات کرادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس اور لیویز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران خان محمد مری کی اہلیہ مغوی گراں ناز کو بیٹی اور بیٹوں سمیت بازیاب کرا لیا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ کوئٹہ پہنچنے پر خان محمد مری کو اہلخانہ سے ملوایا گیا، وہ اور ان کے اہل خانہ پولیس کی تحویل میں آگئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بازیاب خاتون اور بچوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں پیش کیا جائےگا جہاں ان کے مجسٹریٹ کے روبرو بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مغوی خاتون گراں ناز بیٹی اور بیٹوں سمیت بازیاب
پولیس نے کہا کہ بازیاب ہونے والوں کے ڈی این اے اور جنسی زیادتی کے حوالے سے نمونے لیے جائیں گے، قانونی تقاضوں کے بعد بازیاب افراد کو خان محمد مری کے حوالے کیا جائے گا۔
اس سے قبل پولیس نے بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیترانکو گرفتار کرلیا تھا۔



















