Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی نے آڈیو لیک معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف نے آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے رانا مدثر ایڈوکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع ، چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈر شپ کی آڈیو ٹیپ کر کے لیکس کی جا رہی ہے، آڈیو لیک کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے ہائیکورٹ کے سینیئر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ،، اور پی ٹی اے کو آڈیو لیک کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکا جائے۔

متعلقہ خبریں