عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کے باوجود محسن لغاری انتخاب جیت جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 193 میں ضمنی انتخابات کے انعقاد پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جام پور کی عوام کے نام خصوصی پیغام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اتوار کو حلقہ 193میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے، محسن لغاری تحریک انصاف کے امیدوار ہیں، پی ڈی ایم کا امیدوار سہولتکاروں کے ساتھ مل کر حلقے میں خوف پھیلا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کسانوں کی فصلوں کو خراب کیا جا رہا ہے جبکہ ایف آئی آرز کاٹی جا رہی ہیں اور لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان سب کاروائیوں کا مقصد جام پور کے لوگوں کو ہراساں کرنا ہے تاکہ اتوار کو ووٹ ڈالنے نہ آئیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ جام پور کے لوگوں کو کہتا ہوں آپ سب نے اتوار کو نکلنا ہے،اس خوف کو شکست دینی ہے، انشااللہ دھاندلی کے باوجود محسن لغاری انتخاب جیت جائیں گے۔



















