Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کفایت شعاری کے ساتھ اخراجات کو کم سے کم کیا جائے، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ کفایت شعاری کے ساتھ اخراجات کو کم سے کم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینٹ کی گولڈن جوبلی سے متعلق اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے اب تک کی ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے ہدایت کی کہ تاریخی اہمیت کی حامل تقریب کے حوالے سے انتظامات کو مزید تیز کیا جائے اور کفایت شعاری کے ساتھ اخراجات کو کم سے کم کیاجائے۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سینٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریب کو سادہ اور پر وقار طریقے سے منعقد کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

چئیرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ تمام انتظامات کے حوالے سے سینیٹ کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے اور پارلیمانی سربراہان کے ساتھ مشاورت کی جائے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی موجوہ معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریب کو سادہ اور پر وقار طریقے سے منایا جائے۔

متعلقہ خبریں