Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے آواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 1  دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے آواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران  دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے ہیلی کاپٹربھی استعمال کئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹرز سے سیکیورٹی فورسز کی اچانک کارروائی نے دہشتگردوں کو حواس باختہ کردیا جبکہ ہیلی کاپٹرز سے حملہ دہشتگردوں کے لئے سرپرائز تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی قبضے میں لیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز صوبے میں محنت سے حاصل کردہ امن کو کسی صورت درہم برہم نہیں ہونے دیں گی،پاکستانی سیکورٹی فورسز دشمن عناصر کی ہر مذموم کوشش کو ناکام بناتی رہیں گے۔

متعلقہ خبریں