وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاور ڈویژن کے امور پر بات چیت اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ملاقات میں بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے۔



















