الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 27 نشستوں پر ضمنی انتخابات معطل کر دیئے۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 27 حلقوں میں ضمنی انتخابات معطل اور لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت 32 پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت بحال کر دی۔
ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیکشن کمیشن نے 27 جنرل جبکہ 5 مخصوص سیٹوں پر خواتین اراکین اسمبلی کی رکنیت بحال کی جبکہ تحریک انصاف کے راولپنڈی، لاہور، ملتان اور جہلم سے اراکین قومی اسمبلی کی بھی رکنیت بحال کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت جن خواتین ارکان کی رکنیت بحال ہوئی ان میں عالیہ حمزہ، کنول شوذب، عندلیب عباس، اسماء حدید اور ملیکہ بخاری شامل ہیں۔
پنجاب سے قومی اسمبلی کے جن 27 حلقوں پر انتخابات ملتوی کئے گئے ان میں راولپنڈی کے 6 حلقے شامل ہیں جبکہ فیصل آباد، خوشاب، لاہور ملتان، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔



















